اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے مقرر

ٹیگز:
پٹرول
