کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے بازیاب کروائے گئے 6 سالہ مغوی بچے کی بازیابی کے حوالے سے تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بچے کے اغواء میں ملوث گرفتار ملزمہ اس کی سگی خالہ نکلی۔ گرفتار ملزمہ کو جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔بچے کے اغواء کے کیس میں مزید ملزمان کی نشاندہی کے لیے ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔ ملزمہ نے بچے کی رہائی کے بدلے 60 ہزار ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
کوئٹہ میں 6 سالہ بچے کے اغواء میں ملوث ملزمہ اس کی سگی خالہ نکلی

ٹیگز:
کوئٹہ
