ریاض (ڈیلی گرین گوادر) مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن کریم میوزیم میں قرآن پاک کے جرمن زبان میں کیے گئے پہلے نادر ترجمے کا نسخہ نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی نسخہ 1623 میں جرمن شہر نیورمبرگ میں شائع ہوا تھا۔ اسے اب میوزیم کے اس مجموعے کا حصہ بنایا گیا ہے جو صدیوں پر محیط قرآن کریم کی تاریخ اور مختلف زبانوں میں ہونے والے تراجم کی دستاویزی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نسخہ اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ غیر عربی داں طبقے، بالخصوص یورپی حلقوں میں قرآن پاک کے پیغام کو سمجھنے کی ابتدائی کوششوں کا ایک بڑا ثبوت ہے۔
مکہ مکرمہ: قرآن پاک کا 1623 میں شائع ہونے والا پہلا نادر جرمن ترجمہ نمائش کے لیے پیش

ٹیگز:
مکہ مکرمہ
