کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کااجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج(جمعہ) کو شام ایوان صدر اسلام آباد میں طلب کرلیااجلاس میں بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور صوبائی وزراء سمیت پارلیمانی ارکان شرکت کریں گے۔اجلاس میں بلوچستان سمیت مختلف امور اور سیاسی صورتحال پر غور وخوض کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کااجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا

ٹیگز:
پاکستان پیپلز پارٹی
