کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،پیشی کے لیے آنے والے تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد نے عدالت کے باہر پیشی پر آنے والے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہارون، عبدالغفور اور نصیب اللہ جاں بحق جبکہ جمیل مینگل اور عبدالحفیظ زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔حکام کے مطابق واقعہ زمین کے نتازعہ پر پیش آیا مزید کاروائی جاری ہے۔
کوئٹہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،پیشی کے لیے آنے والے تین افراد جاں بحق دو زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
