فیض آباد(ڈیلی گرین گوادر) اوستا محمد کی میونسپل تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک چیف آفیسر نے نہ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلایا بلکہ عملی کام اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔منظور احمد زہری نے بطور چیف آفیسر جس لگن، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ تعریف اور قابلِ تقلید ہے۔ مختصر وقت میں انہوں نے شہر کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے، جنہیں عوام نے محسوس کیا اور سراہا۔صفائی ستھرائی، نکاسی آب کے مسائل، اور شہر کی بنیادی سہولیات میں نگرانی، دلچسپی اور فوری فیصلے ایک واضح تبدیلی کی علامت ہیں۔ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ منظور احمد زہری کی انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت بن چکا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ منظور احمد زہری کی متحرک، سنجیدہ اور ہر وقت دستیاب قیادت نے اوستا محمد کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر دیا ہے، اور عوام ان کی خدمات پر فخر کرتے ہیں
منظور احمد زہری نے بطور چیف آفیسر جس لگن، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ تعریف ہے

ٹیگز:
منظور احمد زہری
