واشنگٹن(ڈیلی گرین گوادر) امریکا اور ایران کے مذاکرات کار اس ہفتے دوبارہ اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں تاکہ جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت دوبارہ شروع کی جا سکے۔امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ پاکستان ایک بار پھر اس عمل میں مرکزی سفارتی کردار ادا کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ پیشرفت مختلف عالمی خبر رساں اداروں رائٹرز، بلومبرگ اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹس میں سامنے آئی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکنے کے بعد اب اس کے پاکستان میں دوبارہ انعقاد کے امکانات موجود ہیں اور وفود اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذاکرات کا نتیجہ نہ نکلنے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں امریکا نے ایران کی بندرگاہوں پر ناکہ بندی عائد کر دی۔دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کار اس ہفتے دوبارہ اسلام آباد میں ملاقات پر غور کر رہے ہیں تاکہ حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کو کم کرنے کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کی جا سکے۔
امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور، فریقین کا اسلام آباد پہنچنے کا امکان، غیر ملکی میڈیا

ٹیگز:
امریکا ایران
