تربت (ڈیلی گرین گوادر)تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ2افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو تربت کے علاقے عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالغفورکوہلاک جبکہ 2افراد محمدعصا اور صدیق کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیاجہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

ٹیگز:
تربت
