ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی کے علاقے نغور اور ڈھورڑی میں نا معلوم مسلح افراد اور مقامی قبائل کے درمیان شدید فائرنگ پورا علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع کی جانب روانہ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقوں نغور اور ڈھورڑی میں نا معلوم مسلح افراد اور مگسی قبیلے سمیت دیگر قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے مقامی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے پورے علاقے میں شدید خوف وحراس پایا جارہاہے جبکہ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر روانہ ہوگئے ہیں آمدہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا خدشہ پایا جارہا ہے
جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد اورمقامی قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ٹیگز:
جھل مگسی
