(ڈیلی گرین گوادر) ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔خبررساں ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس امکان پر غور کر رہا ہے کہ اگر صہیونی رجیم لبنان کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتی ہے تو جنگ بندی سے علیحدگی اختیار کی جائے۔ دو ہفتوں کے جنگ بندی منصوبے میں امریکا نے تمام محاذوں پر جنگ روکنے پر اتفاق کیا تھا جس میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں بھی شامل تھیں، تاہم اسرائیل نے آج صبح سے لبنان پر حملے کر کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع نے کہا کہ ایران ایک جانب جنگ بندی معاہدے سے دستبردار پونے پر غور کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایرانی مسلح افواج لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کے جواب کے لیے اہداف کی نشاندہی کر رہی ہیں۔
اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہوسکتا ہے ٗ تسنیم

ٹیگز:
اسرائیل لبنان
