کراچی (ڈیلی گرین گوادر)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے بنگلے پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی سید احسن ذوالفقار گزشتہ روز دوران علاج اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی سید احسن ذوالفقار ایک سال سے زائد موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مرحوم ڈی ایس پی کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز مغرب طارق روڈ پر جامعہ مسجد رحمانیہ ادا کی گئی جنھیں بعدازاں سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مصطفی عامر قتل کیس ٗ ارمغان کے گھر چھاپے میں زخمی ڈی ایس پی سید احسن ذوالفقار انتقال کرگئے

ٹیگز:
مصطفیٰ عامر
