واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع پیش رفت میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے نمائندے ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں، اور ان بات چیت میں کئی اہم نکات پر اتفاق بھی ہو چکا ہے۔ اسی دوران ایک اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر اسلام آباد میں ممکنہ ملاقات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس نے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ پیر کے روز فون پر مزید بات چیت جاری رہے گی جبکہ اسی ہفتے کسی وقت آمنے سامنے ملاقات بھی ممکن ہو سکتی ہے۔ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق اگرچہ ایران نے ان مذاکرات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی، تاہم اسرائیلی حکام کے مطابق مختلف ممالک کی ثالثی کے ذریعے اسلام آباد میں ایک ممکنہ ملاقات کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جس میں امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالیباف کی شرکت متوقع ہے، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی شمولیت بھی زیر غور ہے۔ یہ ملاقات ممکنہ طور پر اسی ہفتے ہو سکتی ہے۔
امریکی اور ایرانی حکام کی اسلام آباد میں ملاقات کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، ایکسیوس کا دعویٰ

ٹیگز:
امریکی
