کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کے چچا کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اس موقع پر سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی، میر محمد صادق عمرانی، حاجی محمد خان لہڑی، انجینئر زمرک خان اچکزئی، زرک خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند، قبائلی رہنماء ساجد حسین دشتی و دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔
میرسرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر صحت بخت محمدکاکڑ کی رہائش گاہ پر جاکر انکے چچا کی وفات پر تعزیت کی

ٹیگز:
میرسرفراز بگٹی
