اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)وندر کے قریب ویگو گاڑی اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ او اورانکے بیٹے سمیت3افراد شہید جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعہ کو وندر کے قریب پیرمجاہد کے مقام پر ویگو گاڑی اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ او وندر عبدالسلام مینگل،انکے بیٹے منظوراحمد مینگل اور پولیس اہلکارکانسٹیبل ملک عبدالناصر رونجھو شہید جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیواہلکار موقع پر پہنچ گئے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
وندر کے قریب ویگو گاڑی اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ او اورانکے بیٹے سمیت3افراد شہید جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے

ٹیگز:
وندر
