اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر اور صدرِ پاکستان کے ترجمان برائے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میر علی حسن زہری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔256 خضدار کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا پارٹی ٹکٹ میر شفیقْ الرحمٰن مینگل کے حوالے کر دیا۔یہ ٹکٹ اسلام آباد میں میر شفیق الرحمٰن مینگل کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر دیا گیا اس موقع پر میر علی حسن زہری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے میر شفیق الرحمٰن مینگل پر اعتماد کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ حلقہ این اے۔256 خضدار کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور پارٹی کے منشور کے مطابق عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے جمہوریت، عوامی حقوق اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتی آئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
میر علی حسن زہری نے حلقہ این اے 256کے ضمنی انتخابات کیلئے ٹکٹ میرشفیق الڑحمن مینگل کے حوالے کردیا

ٹیگز:
میر علی حسن زہری
