کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے منگل کے روز صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں محکمہ بلدیات اور پی ایچ ای کے جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری اور میر خان محمد زہری بھی موجود تھے ملاقات میں مقامی حکومتوں کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نچلی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اس موقع پر صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ تمام اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور ان کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیاسی استحکام، باہمی مشاورت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی سردار عبدالرحمن کھیتران سے ملاقات، جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

