ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمد پولیس تھانہ کی حدود میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نظام۔الدین جمالی کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
اوستہ محمد
