کوئٹہ:کوئٹہ پولیس نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق خروٹ آباد تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے سیف اللہ ولد حمید اللہ قوم بڑیچ کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسی طرح زرغون آباد پولیس نے بھی گورگ بائی پاس کے رہائشی صدیق اللہ ولد عبد الرحمن قوم ملاخیل کو ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا، ملزم سے اسلحہ بمعہ رانڈ برآمد کیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قانون شکنی کے مرتکب عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کوئٹہ،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی، دو گرفتار

