کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ نے ماہِ رمضان کے دوران گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 113 افراد کو گرفتار کر لیا۔ متعدد دکانداروں کو جرمانے اور سزائیں بھی دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے مطابق مختلف سب ڈویژنز میں پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔ کارروائیوں کی تفصیل کے مطابق:سب ڈویژن سٹی میں 41 قصائیوں اور تندور مالکان کو گرفتار کیا گیا۔سب ڈویژن صدر میں 32 قصائیوں اور نانبائیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔سب ڈویژن کچلاک میں 22 افراد کو حراست میں لیا گیا۔سب ڈویژن سریاب میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جا رہا ہے۔ یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
کوئٹہ، رمضان میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈان، 113 گرفتار

ٹیگز:
رمضان
