پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)سی پیک روڈ، کھجور فیکٹری کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو ابتدائی کارروائی کے بعد ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت ہوئی کہ مقتول جہانزیب ولد محمد علی سکنہ عیسی سورگ ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانزیب کو چار ماہ قبل مسلح افراد نے اغوا کر کے لے گئے تھے۔ پولیس نے لاش کی ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔
پنجگور،سی پیک روڈ پر گولیوں سے ہلاک شخص کی لاش برآمد

ٹیگز:
پنجگور
