کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے مقامی اخبار اولس نیوز کے چیف ایڈیٹر اور یوٹیوبر آغا عبید کے خلاف محکمہ ایکسائز کے اہلکار کی جانب سے ایف آئی آر درج کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بی یو جے کے صدر منظور احمد رند، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین اور کابینہ ارکان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محکمہ ایکسائز سے متعلق ویڈیو جاری ہونے کے بعد چیف ایڈیٹر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں دبا میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بی یو جے قیادت نے صوبائی وزیر ایکسائز محمد خان لہڑی، محکمہ داخلہ بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے معاملے کا نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ آغا عبید کو مقدمے میں اپنی صفائی اور دفاع کا مکمل قانونی حق فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کے پاس کوئی شواہد موجود ہیں تو انہیں سامنے لایا جائے اور کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک یا انتقامی کارروائی سے گریز کیا جائے۔ بی یو جے نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا آغا عبید کے خلاف مقدمے پر اظہار تشویش

ٹیگز:
بلوچستان یونین
