کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاون یونٹ کے عہدیداروں نے مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھینے جانے اور قاتلانہ حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ واقعے سے کئی دن گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری نہ ہونا اور موٹرسائیکل برآمد نہ ہونا شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا واضح ثبوت ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ دن دہاڑے ایک تاجر رہنما کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے اسٹریٹ کرائمز اور مسلح ڈکیتیوں کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں، جس کے باعث شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث نامعلوم ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی جائے اور شہر میں مثر گشت کے ساتھ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔عہدیداروں نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی معاشی دبا اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے، ایسے واقعات عوام میں شدید بے چینی اور خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں، لہذا حکومت فوری عملی اقدامات کر کے امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
ہزارہ ٹاون یونٹ کے عہدیداروں کا موٹرسائیکل چھیننے اور قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ٗ بلوچستان نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
