کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 13فروری کو عظیم الشان احتجاجی ریلی وجلسہ کا انعقاد کیا جائے گا، ضلع کوئٹہ کے تمام کارکنان اس میں شرکت کرینگے،8فروری کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پر امن پہیہ جام وشٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران سیاسی جمہوری کارکنوں اور شہریوں کی گرفتاریاں، حبس بیجا میں رکھنا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ناروا ررویہ کی مذمت کرتے ہیں اور احتجاج کے دن عوام کے سامنے ان کے غیر آئینی،غیر قانونی وغیر جمہوری عمل واقدامات کا اشکارہ کیا جائے گا، عوام نے رضاکارنہ طور پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ہڑتال کو کامیاب بنایا، تمام کارکنوں کو داد تحسین پیش کرتے ہیں، 13فروی بروز جمعہ کو سہہ پہر 3بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور گشت کے بعد پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوں گی۔ عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز نظام عسکر، صورت خان کاکڑ نے تحصیل صدر،تحصیل سٹی، تحصیل کچلاغ اور تحصیل سریاب کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاسوں میں پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرؤف لالا، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی ایگزیکٹیوز دوست محمد لونی، حفیظ ترین، ضلع ایگزیکٹیوز وضلع کمیٹی کے اراکین اور تحصیل صدر کے سیکرٹری نعیم پیر علیزئی، سینئر معاون سیکرٹری رحمت ناصر، تحصیل کچلاغ کے سیکرٹری ملک نادر کاکڑ، سینئر معاون سیکرٹری رحمت ناصر، تحصیل سٹی کے سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان، تحصیل سریاب کے سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغانے شرکت کی۔ پارٹی رہنماؤں نے تمام تحصیل کمیٹیوں کے توسیع اجلاسوں کو ہدایت کی کہ 13فروری کے احتجاج کے سلسلے میں 12فروری کو علاقائی کمیٹیوں کے توسیع اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور ہر ابتدائی یونٹ کے ممبرشپ کے کم از سے کم 10اراکین کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ مقررین نے کہا کہ ملک کی مخدوش صورتحال اور بدترین بحرانوں سے نجات کی واحد راہ سیاسی جمہوری جدوجہد اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پروگرام میں شامل ہیں۔ 8فروری 2024کو ملک کے کرورڑوں عوام کے مینڈیٹ پر جس بھونڈے انداز میں ڈاکہ ڈالا گیا اور زر وریاستی زور کی بنیاد پر عوام کے حقیقی نمائندوں کی کامیابی کو شکست میں تبدیل کرکے جعلی نمائندوں اور نام نہاد حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔ جنہوں نے اپنی نااہلی، کرپشن، کمیشن کے باعث صوبے کے تمام عوام پر مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی مسلط کی عوام سے روزگار، کاروبار، تجارت کے مواقع چھین پر غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن 13فروری کے ہڑتال کی بھرپور تیاری کرے اور کامیابی کے سلسلے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
کوئٹہ میں 13فروری کو عظیم الشان احتجاجی ریلی وجلسہ کا انعقاد کیا جائے گا، پشتونخواملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخواملی
