اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
سیشن کورٹس اسلام آباد نے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ٹیگز:
اسلام آباد
