چاغی(ڈیلی گرین گوادر)این-40 شاہراہ پر جوجوکی کے علاقے بارٹاگزی لا نڈھی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دالبندین سے تفتان جانے والے 2 خالی مزدا ٹرکوں پر فائرنگ کی اور بعد ازاں دونوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ اور آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرا میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش سمیت مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
چاغی، این 40 پر نامعلوم مسلح افراد کی 2 مزدا ٹرکوں پر فائرنگ، ٹرکوں کو آگ لگا دی

ٹیگز:
چاغی
