کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کوفائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔موسی خیل پولیس کے مطابق ضلع کے نواحی علاقے راڑہ شم سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں،جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کیلئے موسی خیل اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جہاں دو مقتولین کی شناخت فریدانور اور مجیب الرحمان نے ناموں سے ہوئی ہیں اور تعلق ضلع دکی سے بتایا جاتا ہے،تیسرے کی شناخت اور اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔
موسی خیل کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
موسی خیل
