کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ ریلویز نے آج بھی کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو 12 فروری تک معطل رکھا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی مسلسل بندش کے باعث محکمہ ریلویز کو اب تک 30 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان۔لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی قومی شاہراہ بھی گزشتہ پانچ روز سے بند ہے، جس کے باعث مسافروں اور تجارتی سرگرمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج بھی معطل، بولان میل 12 فروری تک بند

ٹیگز:
کوئٹہ
