کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو شہید کرنے والوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ انکی نسلیں یاد رکھیں گی ۔یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے حلقے بارکھان میں بم دھماکے میں معصوم عام لوگوں کا قتل عام کیا گیا جو لوگ یہ سب کچھ کر رہے ہیںہمیں معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیر نے بھی کہا تھا کہ دہشت گردوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ انکی نسلیں یاد رکھیں گی جلد ہی بارکھان دھماکے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
معصوم لوگوں کو شہید کرنے والوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ انکی نسلیں یاد رکھیں گی،سردار عبدالرحمن کھیتران

