کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں قومی شاہراہیں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر بند کردی گئیں۔ این ایچ اے حکام کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد چمن تا قلات این 25، کوئٹہ تا ڈیرہ اللہ یار این 65، لکپاس تا تفتان این 40، قلعہ سیف اللہ تارکھنی این 70 قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جبکہ کچلا ک تا ژوب این 50شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال رہی۔حکام کے مطابق سیکورٹی صورتحال معمول پر آنے کے بعد شاہراہوں کو کھول دیا جائے گا
بلوچستان میں قومی شاہراہیں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر بند کردی گئیں

ٹیگز:
بلوچستان
