کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے پولیس انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق اغواکاروں نے پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کے لیے فوری کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے چھاپے اور آپریشن جاری ہیں۔
کوئٹہ، کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے پولیس انسپکٹر سمیت 4 اہلکار اغوا کر لیے

ٹیگز:
کوئٹہ
