کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی، پلاسٹک بیگز کے استعمال، تجاوزات اور غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ان کارروائیوں کے دوران 76 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 22 افراد کو موقع پر گرفتار اور 13 افراد کو جیل بھجوا دیا گیا۔اس کے علاؤہ 05 غیرقانونی منی پٹرول پمپس اور 06 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ 40 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز بھی ضبط کیے گئے۔مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔یہ تمام کارروائیاں سب ڈویڑن سریاب، سٹی اور صدر میں اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ، ڈاکٹر عمران زیب اور حسیب سردار کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں پرائس کنٹرول، پلاسٹک بیگز اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں آئندہبھی جاری رہیں گی۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں 22 افراد کو موقع پر گرفتار 13 افراد کو جیل بھجوا دیا گیا

ٹیگز:
کوئٹہ
