کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی میں مبینہ پولیس اہلکاروں نے ایک شہری کو شارٹ ٹرم اغواء کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کر کے کلفٹن کے ڈالمن مال کے قریب چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کے شارٹ ٹرم اغواء کا ایک اور واقعہ سامنے آیا۔بوٹ بیسن تھانے میں شہری کے اغوا ءاور لوٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ڈالمن مال کلفٹن کے قریب کالے رنگ کی گاڑی میں سوار افراد نے شہری کو اغواء کیا۔ ملزمان نے شہری کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کیے ، ابتدائی طور پر 28 لاکھ بعد میں 49 لاکھ روپے نکالے گئے۔شہزادی نامی لڑکی کے ذریعے 25 لاکھ، 30لاکھ اور 4 لاکھ رقم نکالی گئی۔ملزمان نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور ایف آئی آر کیلئے جھوٹا حوالہ دیا، شہری کو دھمکایا گیا کہ اگر رقم نہ دی گئی تو اسے 3 سال کے لیے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ رقم کے حصول کے لیے ملزمان نے “شہزادی نامی لڑکی کو اے ٹی ایم کارڈز اور پن نمبر فراہم کیے۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
کراچی میں ایک اور شارٹ ٹرم اغواء کا واقعہ ،اکاؤنٹ سے 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کرکے شہری کو چھوڑ دیا گیا

ٹیگز:
کراچی
