لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور کے تھانہ چوہنگ کے قریب سابق ایکسائز آفیسر اور ٹی وی ، فلم کے اداکار رانا آفتاب احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مقتول کی بیوی نے بتایا کہ شوہر دفتر جانے کے لیے گھر سے نکلے تو گھر کے باہر پہلے سے موجود گاڑی میں 3 سے 4 نامعلوم افراد سوار تھے ایک نے اتر کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
ٹی وی ، فلم کے اداکار رانا آفتاب احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ٹیگز:
رانا آفتاب
