کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں مزدوروں وملازمین کی 63 ٹریڈ یونیز پر بلا جواز پابندی کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت میں دائر کیس کی جلد پیروی کیلئے بلوچستان کے مزدور رہنماوں عارف خان نیچاری، ملک وحید کاسی، حاجی سیف اللہ ترین، دین محمد محمد حسنی کی کوششوں سے درخواست تیار کردی گئی، معزز وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان حافظ عرفات چوہدری سے اسلام آباد میں بلوچستان مزدور رہنما?ں کی ملاقات، وفاقی آئینی عدالت میں یونینز پر بلاجواز پابندی اور بلوچستان میں مزدوروں و ملازمین کے آئینی اور انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف معزز عدالت میں جلد سماعت کیلئے جلد سماعت کی درخواست تیارکرلی گئی اوراس حوالے سے اقدامات کا آغاز کردیا۔ بلوچستان کے مزدور وفاقی آئینی عدالت پاکستان سے یہ امید رکھتے ہیں کہ اس اہم مسئلے پر جلد فیصلہ کیا جائیگا۔
بلوچستان کے مزدوروں کی 63 ٹریڈ یونیز پر پابندی کیخلاف جلد سماعت کی درخواست تیار کرلی گئی ٗ عارف خان نیچاری، ملک وحید کاسی، حاجی سیف اللہ ترین، دین محمد محمد حسنی

ٹیگز:
بلوچستان
