ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانے کی حدود گوٹھ نوخاب میں شوہر نے مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی اوراسکے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
