کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبائی ملازمین گروپ انشورنس فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے کیسز پیش کئے گئے اجلاس میں سیکرٹری قانون عبدالصبور کاکڑ،سیکرٹری فنانس زاہد سلیم، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بابر خان و دیگر متعلقہ حکام موجود تھے اس موقع پر سیکرٹری فنانس نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ کا 51واں اجلاس 10 مہینے کی مدت کے بعد منعقد ہورہا ہے اجلاس میں مختلف محکموں کے ملازمین کے 3000 کے قریب کیسز پیش ہوئے جنکی کل مالیت تقریباً سوا ارب روپے بنتی ہے. چیف سیکرٹری نے کہا کہ گروپ انشورنس ملازمین کا حق ہے اور اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے ملازمین مستفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گروپ انشورنس کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ملازم کی حق تلفی نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ فنڈ سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
گروپ انشورنس کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ملازم کی حق تلفی نہ ہو سکے،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان

ٹیگز:
شکیل قادر
