کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کے افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان بی اے پی میرضیا اللہ لانگو نے حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ایسے افسوسناک ٹریفک واقعات کی مکمل تحقیقات اورمستقبل میں ان کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے-
مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے میرضیا اللہ لانگو کا اظہار افسوس

ٹیگز:
میرضیا اللہ
