چمن (ڈیلی گرین گوادر)چمن پریس کلب کے صحافیوں نے کوئٹہ کے صحافی اور کیمرہ مین محمد سمیع کی دورانِ کوریج گوالمنڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔چمن پریس کلب کے صحافیوں حاجی عبدالغنی عطار، اصغر اچکزئی، اسلم اچکزئی، بلال عطار، نجب الدین اچکزئی، عبدالہادی اچکزئی، عبدالمتین اچکزئی، علی خان، حبیب ڈی ایم سی، دلبر خان، جعفر خان، حضرت علی، سعید علی شاہ، مطیع اللہ اچکزئی، عبدالمالک اچکزئی، محمد قسیم، مطیع اللہ خان، محمد نعیم آزاد، عبدالرزاق برق، محمد نعیم اچکزئی، عبدالمنان پشتون، طارق خوشحال و دیگر کی جانب سے جاری مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران عوام کو حقائق سے آگاہ کرتے ہیں، ایسے میں کسی صحافی کی گرفتاری نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ صحافتی اقدار اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پریس ریلیز میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافی محمد سمیع کی بلاجواز گرفتاری فوری طور پر ختم کی جائے اور انہیں رہا کیا جائے۔ چمن پریس کلب نے تمام صحافتی تنظیموں، پریس کلبوں اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کے خلاف آواز بلند کریں اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کریں۔
صحافی محمد سمیع کی دورانِ کوریج گرفتاری، آزادی صحافت پر کھلا حملہ

ٹیگز:
محمد سمیع
