ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی کے علاقے باریچے میں نا معلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق پنجگور سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ کو ضلع جھل مگسی کے علاقے باریچے کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے کوچ پر جدید اسلحے کے ساتھ قبضہ کر لیا مسافروں کو کوچ سے اتار کر کوچ کو آگ لگا دی جس سے کوچ جل کر خاکستر ہو گء اس موقع پر ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او غازی خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مسافروں کو دیگر گاڑیوں کے ساتھ روانہ کر دیا گیا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی
جھل مگسی کے علاقے باریچے میں نا معلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ کو آگ لگا دی

ٹیگز:
جھل مگسی
