کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پولیس کے مطابق ین ہول سے 1 مرد، 2 خواتین اور 1 بچے کی لاشیں ملی ہیں۔ مائی کلاچی سے ملنے والی یہ لاشیں 10 سے 15 روز پرانی ہیں۔ لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کو علاقہ مکینوں کی طرف سے ایک لاش کے مین ہول میں ہونے کی اطلاع ملی تھی، جسے نکالا گیا اور پتھر ہٹائے گئے تو مزید 3 لاشیں ملیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، مین ہول میں لاشوں کو چھپانے کےلیے اینٹیں بھی ڈالی گئیں۔
کراچی ٗ مین ہول سے 10روز پرانی 4 لاشیں برآمد

ٹیگز:
کراچی
