پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے تحصیل گوارگو کے علاقے کاٹا گری میں نامعلوم افراد نے رات گئے ایک گھر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ زاہد ولد محمد حسین کے گھر پر ہوا، جہاں چھوٹے راکٹ اور آتشیں اسلحہ استعمال کیا گیا۔حملے میں زاہد ولد محمد حسین، حاتم ولد نواب اور سیف اللہ ولد حیات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ قدوس ولد ملنگ زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور تحصیل گوارگو پولیس مزید کارروائی اور تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس سانحے کے پیچھے چھپے محرکات اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔
پنجگور، نامعلوم افراد کے حملے میں تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

ٹیگز:
پنجگور
