ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کو ’بگٹی قبیلے‘ کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔سرفراز بگٹی کی بطور بگٹی قبیلے کے نئے چیف دستار بندی کی تقریب جاری تمندار آف بگٹی نواب میر عالی بگٹی کی جانب سے دستار بندی کی گئی نواب میر عالی بگٹی کے چھوٹے بھائی زامران بگٹی نے بلوچی روایات کے مطابق دستار پہنائی بگٹی قبیلے کے چھ ذیلی قبائل کے چیفس نے بھی دستار بندی میں شرکت اور دستار پہنائی دستار بندی کی تقریب میں بگٹی قبائل کے علاوہ دیگر قبائل کے سربراہان کی بھی شرکت ذرائع کا کہنا ہے کہ قبیلے کے معتبرین اور عمائدین کی رضامندی سے سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا، اس حوالے سے دستار بندی کی تقریب ان کے آبائی گھر بیکڑ میں منعقد کی گئی، جس میں قبیلے کے نمایاں افراد، معززین اور مختلف شخصیات شریک ہوئیں۔
سرفراز بگٹی کی بطور بگٹی قبیلے کے نئے چیف بگٹی کی دستار بندی کی گئی

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
