دیر بالا (ڈیلی گرین گوادر) دیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ دیر بالا کے علاقے دو بندو سلام کوٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، یہ دہشتگرد کچھ روز قبل پولیس پر حملے میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے 4 دہشتگرد کی لاشیں بھی مل گئیں، ایک لاش علی الصبح ملی، 3 لاشیں کچھ دیر قبل دیر ہسپتال لائی گئیں۔فورسز کے آپریشن کے دوران ایک شہری بھی جاں بحق ہوا، جب کہ 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن پر پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوان پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اپنے فرائض تندہی سے انجام دیتی رہے گی۔
دیر بالا میں ٹارگٹڈ آپریشن 5 خوارج ہلاک ` شہری بھی جاں بحق ، جب کہ 8 پولیس اہلکار زخمی

ٹیگز:
دیر بالا
