کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 جنوری کی شام سے مغربی ہواں کا ایک نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم خراب ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ 21 سے 23 جنوری کے دوران صوبے کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔ برفباری کے باعث سڑکوں کی بندش اور پھسلن پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہرنائی، بولان اور زیارت کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے، جبکہ شمال مغربی اور وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری کردیا

ٹیگز:
بلوچستان
