کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں تمام سرکاری محکموں کے ملازمین شریک ہیں، جن کی قیادت گرینڈ الائنس کر رہا ہے۔گرینڈ الائنس کے رہنماں نے اعلان کیا کہ احتجاجی کیمپ کے بعد قلم چھوڑ احتجاج کیا جائے گا جبکہ 30 اور 31 دسمبر کو صوبے بھر میں مکمل لاک ڈان کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں، وفاق کی طرز پر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، سرکاری محکموں میں کنٹریکٹ پر تعیناتیاں فوری طور پر بند کی جائیں اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد ڈی آر اے دیا جائے۔گرینڈ الائنس کے مطابق حکومت کو 40 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جا چکا ہے، تاہم تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، جس کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
کوئٹہ میں بلوچستان ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری، 30 اور 31 دسمبر کو مکمل لاک ڈاون ہوگا

ٹیگز:
کوئٹہ
