اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی میں تمام دہشتگردوں، سہولت کاروں سے بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا، دہشت گردوں کے معاونین کے ساتھ بھی فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔آرمی چیف نے ملک بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں افواج پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے موقع پر فورم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔فورم نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر ملکی ایما پر دہشتگردی کے فروغ کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیرمتزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء کانفرنس نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں تمام دہشتگردوں اور سہولت کاروں سے بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کانفرنس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے معاونین کے ساتھ بھی فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔
دہشتگردوں اور سہولت کاروں سے بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا ` کور کمانڈرز کانفرنس

ٹیگز:
عاصم منیر
