کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ حکومت کیوبا نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں خصوصی مدد کی ہے 2005 کے زلزلے کے بعد کیوبا نے پاکستان کو امدادی سامان اور وسائل فراہم کیے۔کیوبا نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو میں بھی مدد کی 2011 کے سیلاب کے بعد کیوبا نے پاکستان کو امدادی سامان اور وسائل بھی فراہم کیے یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں گزشتہ روز کیوبا کے سفیر Zener J. Caro Gonzalez سے ملاقات کے دوران کہا ملاقات کے دوران نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان بھی موجود تھے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ کیوبا کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا ہے انہوں نے کیوبا کے سفیر سے کہا کہ کیوبا کے قدرتی آفات کے دوران ریلیف اور ریسکیو کے کاموں میں بہترین تجربہ ایک قابل قدر سرمایہ موجود ہے یہ تجربہ دوسرے ممالک کو قدرتی آفات سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے کیوبا کے سفیر کو حکومت بلوچستان کیلئے دو اہم تجاویز بھی پیش کی پہلی تجویز میں بتایا کہ کیوبا کی ایکسپرٹ ٹیم اگر پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارت اور علم فراہم کرنے مدد کریں اور پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت دینے کے لیے اپنی ایکسپرٹ ٹیم بھیجنی چاہیے اس سے پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی اور یہ ملک کو مستقبل میں قدرتی آفات کے اثرات سے بچنے میں مددگار ثابت ہو گا جبکہ دوسری تجویز میں بتایا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک غریب صوبہ ہے جو غربت اور محرومی سے دوچار ہے لہذا بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں کیوبا ایک ایسا ملک ہے جسے دنیا بھر میں اپنی اعلیٰ تعلیمی معیار کے لیے جانا جاتا ہے کیوبا کے میڈیکل کالج دنیا کے بہترین میڈیکل کالجوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے کیوبا میں میڈیکل کی تعلیم مفت ہے اور حکومت کیوبا صوبہ بلوچستان کے طلبہ کے لیے سکالرشپ اور تعلیمی معاونت میں مدد فراہم کر سکتی ہے ان تجاویز پر کیوبا کے سفیر Zener J. Caro Gonzalez نے کہا کہ کیوبا کی حکومت کی جانب سے دونوں تجاویز میں مکمل تعاون کیلئے یقین دہانی دلائی۔
2005 کے زلزلے کے بعد کیوبا نے پاکستان کو امدادی سامان اور وسائل فراہم کیے، ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی

ٹیگز:
امیر محمد خان جوگیزئی
