کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خواتین جماعت اسلامی پاکستان، ضلع غربی لاہور کے تحت “زی کنیکٹ” پروگرام کا باضابطہ آغاز اسپورٹس گالا 2025 کے انعقاد سے کیا گیا۔ اس موقع پر منصورہ اسکول، منصورہ کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے تعاون سے جے آئی یوتھ کے زیرِ اہتمام مختلف کھیلوں کے دلچسپ اور صحت مند مقابلہ جات منعقد کیے گئے، جن میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔اسپورٹس گالا 2025 کا افتتاح سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اور ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کیا۔ اس موقع پر جی آئی یوتھ ضلع غربی لاہور کی نگران ماریہ مسعود بھی موجود تھیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہازی کنیکٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مثبت، متحرک اور بامقصد سرگرمیوں سے جوڑنا ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ایک متوازن اور بااعتماد نسل کی تیاری کے لیے اسپورٹس ناگزیر ہیں۔”ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے اس موقع پر کہا کہ جے آئی یوتھ کے ذریعے ہم نوجوانوں کو صحت مند تفریح، مثبت مقابلے اور تعمیری سوچ کی طرف لے کر آ رہے ہیں۔ اسپورٹس گالا جیسے پروگرام طالبات کو منفی رجحانات سے دور رکھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔”تقریب کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ زی کنیکٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فکری، جسمانی اور سماجی نشوونما کے لیے اسی نوعیت کی سرگرمیاں پورے لاہور میں منعقد کروائ جائیں گی۔

