ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا پولیس کی فوری کاروائی حالات پر قابو پالیا دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدودمحبت شاخ گوٹھ میر سبزعلی کے قریب جتک اور لاشاری قبائل کے درمیان مسلح تصادم اور فائرنگ سے عبیداللہ ولد اکبر لاشاری موقع پر ہی جانبحق ہو گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے کاروائی کرکے دو افراد کو حراست میں لیکر مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی، 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ سے1 شخص ہلاک

ٹیگز:
فائرنگ
