خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ضلع خضدار کے علاقے کرخ کلی چھٹہ میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ اور چھریوں کے وار سے کامریڈ عبدالرزاق چھٹہ نامی شخص قتل ہو گیاواقعہ رات کے وقت پیش آیا جب حملہ آوروں نے عبد الرزاق چھٹہ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور چھریوں سے متعدد وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔کرخ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ذاتی دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی وجوہات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔
خضدار ٗ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے1 شخص قتل

ٹیگز:
خضدار ٗ
